منگل، 25 اپریل، 2017

Fertile Mind & Positive Thinking

خیال بویا جاتا ہے , بیج کی مانند - خالی صحرا میں کچھ نہیں اگتا۔ انسان اچھے خیال کا انتخاب کر لے تو غنیمت ھے ۔
 بنجر ذہن بھی ایسے ہی ہے۔ روبوٹ کی طرح متحرک یا ٹیپ ریکارڈر کی طرح چرب زباں

بیج, زیرِ زمین پنپتا ھے __ خیال, ذہن کی دبیز تہوں میں انگڑائی لیتا اور کروٹ بدلتا ھے۔
یہ سطحِ زمیں پر کوئی کونپل اگاتا, کہیں کوئی تناور درخت بنتا ہے اور ایسے ہی
فکر و خیال کسی شخصیت و کردار کے پیکر میں ڈھلتے ہیں۔۔
نشونما کے جو مرحلے بیج کو درپیش آتے ہیں وہ سب ہی ایک انسان کیلیے بھی ہیں۔۔۔
اسے ارتقا کہیے یا کچھ بھی مگر جہاں یہ رک جاتا ہے وہیں انسان مشین بن جاتا ہے۔۔
سو_____ خیال سے شرفِ انسانیت کی بقا ہے۔۔
فکر سے ارتقا ہے۔۔

فکر الہام سے جڑی ہو تو علی بن ابو طالب اور عمر ابن خطاب کا کردار تشکیل پاتا ھے۔
کردار سے جڑی ہو تو تابعین کے نام آتے ہیں!!

افکار کی تعمیر و ترویج آج کوئی کیسے کرے جبکہ سفلی رحجانات کی منڈی لگی ہوئی۔
مشکل کام ھے مگر اہلِ علم کی صحبت اور کتابوں سے رغبت !
کچھ بھی میسر نہیں تو اپنے آپ کو پھرولیں کہ فکر القا بھی ہوتی ہے اور  خیال بویا جاتا ہے, بیج کی مانند ۔۔۔ خالی صحرا میں دھول اُرٹی ھے۔
 انسان اچھے خیال کا انتخاب کر لے تو غنیمت ھے۔۔۔
ورنہ بنجر ذہن تو ایسے ہی ھے۔ روبوٹ کی طرح متحرک یا ٹیپ ریکارڈر کی طرح چرب زباں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں